Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر ہوگا یا نہیں، کیس میں اہم پیشرفت

وفاقی آئینی عدالت نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وفاقی آئینی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 2016 میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بھارتی مواد کو پاکستان میں ائیر نہیں کیا جائے گا، ابتداء میں لائسنس دیتے وقت دس فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 2017 میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پیمرا کا نوٹفکینشن معطل قرار دے دیا تھا۔

Related posts

چین نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا ، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بھی مدد کی ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

نیا توشہ خانہ ، نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا

Mobeera Fatima

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment