Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان سے کشیدہ تعلقات، افغانستان کے وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے

پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے باعث افغانستان نے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ چکے ہیں۔

افغان وزیر تجارت بھارتی وزیر تجارت اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کریں گے، افغان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ وزیر تجارت بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

افغان وزارت تجارت کا کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد افغانستان اور بھارت کے درمیان معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کی وجہ سے بارڈر تجارت کے لئے بند ہیں۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز اکاؤنٹ نمبر جاری

Mobeera Fatima

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment