Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان ، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ، روس کی پیشکش

روس نے خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Related posts

اسرائیل کا فضائی حملہ، تہران اور قریبی شہر میں دھماکے، ایران کی تصدیق

Mobeera Fatima

اسکولوں کا معیار بہت گر چکا ، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

Mobeera Fatima

ضوابط کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 10 ریکروٹنگ ایجنسیاں سیل ، 27 کے لائسنس منسوخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment