لاہور، محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور صہیب احمد بھرتھ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں پنجاب کو ناجائز اسلحے سے پاک کرنے کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ کریک ڈاؤن کو تیز کیا جائے۔
اس موقع پر پاکستان، سری لنکا اورزمبابوے کے درمیان شیڈول کرکٹ سیریزاوران سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔
کمیٹی نے لاہور میں 26 سے 29 نومبر تک ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا کہ ایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے تمام معیار عالمی سطح کے مطابق یقینی بنائے جائیں،اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی اپگریڈیشن کیلئے 62 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
