Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے

آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی تقریب حلف برداری آج ایوانِ صدر مظفر آباد میں ہو گی۔

حلف برادری تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور مظفرآباد پہنچ گئیں، تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز کامیاب ہوئی تھی۔

انوارالحق کی اپنی ہی کابینہ کے رکن رہنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل راٹھور کو وزارت عظمی کے لیے 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے تھے ، پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کے لیے 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔

Related posts

عمران خان اور بشری بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

ثمر خان کا ایک اور اعزاز، جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment