لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔
صوبہ بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔
دفعہ 144 کے تحت ہفتہ 22 نومبر تک پابندیوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، عوامی مقامات پر جمع ہونے، ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔
لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہو گی۔
