Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی مظہر علی خان انتقال کر گئے

لاہور: مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان انتقال کر گئے۔

سابق رکن قومی اسمبلی مظہر علی خان گزشتہ کئی روز سے علیل تھے۔ اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو 3 بجے ان کے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ مظہر علی خان ایک نمایاں سیاسی شخصیت کے حامل تھے۔

نوابزادہ مظہر علی خان 2013 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر انتخاب جیت کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مرحوم نوابزادہ ایک بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے رہ چکے ہیں۔

Related posts

پاک بحریہ کا جہاز “سیف” مالدیپ کے دورے پر، دونوں ممالک کے بحری تعلقات مزید مضبوط

Mobeera Fatima

موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت ایک بار پھر 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment