Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ٹریژری بلوں کی نیلامی ، 492.9ارب روپے حاصل

وفاقی حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492.9ارب روپے حاصل کرلئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک  آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے مجموعی طورپر550ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقررکیاگیاتھا۔

نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1621.7ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

ایک ماہ کی مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 1.2بیسس پوائنٹس اورتین ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 0.6بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس چھ ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں 0.1بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا۔

Related posts

ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

Mobeera Fatima

پٹرولیم لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لٹر کئے جانیکا امکان

admin

گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment