Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خود کش حملے کے حوالے سے سکیورٹی اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا۔

سہولت کار کو راولپنڈی جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے، خودکش دھماکہ سے قبل سہولت کار اور خود کش حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کی۔

ذرائع کے مطابق ہینڈلر اور سہولت کار دہشت گرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔سیکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related posts

ٹرمپ کی ثالثی کامیاب، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے، وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

سی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ کب آئیگا؟ امیدواروں کیلئے اہم خبر آگئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment