Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب، چار دن بارشوں کی پیشگوئی

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں چار دن بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت سعودیہ میں رہنے والے تمام لوگ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم کی تازہ معلومات کیلئے موسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔

واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں طلوع آفتاب کے پندرہ منٹ بعد نماز استسقاء ادا کی گئی، جس میں خشک سالی کے خاتمے اور بارشکے لئے دعا کی گئی۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت مملکت کے شہریوں اور غیر ملکی مسلمانوں نے اللہ کے حضور بارش کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

Related posts

اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروا لیا ، بمباری سے مزید درجنوں شہید

Mobeera Fatima

ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں، قطر

Mobeera Fatima

اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، بندگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا

Mobeera Fatima

Leave a Comment