Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

گووندا کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو گزشتہ رات اپنے گھر پر اچانک بے ہوش ہونے کے بعد فوری طور پر کرٹی کیئر  اسپتال جوہو، ممبئی منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اداکار کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل ٹیلی فونک مشورے کے بعد ادویات دی گئیں تاکہ ابتدائی علاج ممکن ہو سکے۔ گووندا کے قانونی مشیر اور قریبی دوست لالیت بنڈل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر سے مشورے کے بعد انہیں ادویات دی گئیں اور رات 1 بجے ہنگامی حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا۔

بنڈل نے گووندا کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم بتایا کہ اداکار نے کئی میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں اور اب رپورٹس کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں گووندہ اپنے لائسنس یافتہ ریوالوور کے حادثاتی فائر کے نتیجے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا، ایک گھنٹے طویل سرجری کے بعد گولی نکالی گئی۔

Related posts

دھرمیندر کے ڈاکٹر نے اہم تصدیق کر دی

Mobeera Fatima

سمانتھا رتھ کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل, مداح حیران

Mobeera Fatima

بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران

Mobeera Fatima

Leave a Comment