Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 964 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 573 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ۔

Related posts

حبا بخاری کا بچپن میں 40 ہزار روپے عیدی ملنے کا انکشاف

Mobeera Fatima

ابھی بہت کچھ باقی ہے، فاطمہ شیخ کی پوسٹ نے مچایا ہنگامہ

Mobeera Fatima

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری، تصاویر دیکھیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment