Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کیساتھ ہونیوالا امن معاہدہ معطل کر دیا

تھائی لینڈ نے پڑوسی ملک کمبوڈیا کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والا امن معاہدہ معطل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ نے بارودی سرنگ دھماکے سے اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے کہا ہے کہ امن تب تک معطل رہے گا جب تک تھائی لینڈ کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

دوسری جانب کمبوڈیا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ابھی تک معاہدے کی تعمیل چاہتے ہیں۔

واضح رہے اس معاہدے کا مقصد جولائی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن لانا تھا، ان جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔

Related posts

اٹاری بارڈر بند ، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے

Mobeera Fatima

امریکا میں ہرن نوادرات کی دکان میں گھس آیا، ہر طرف تباہی مچا دی

Mobeera Fatima

آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کا گزر، جنگ کے خاتمے کی امیدیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment