Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

جمیعت علماء اسلام نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتے، یہ طریقہ کار غلط ہے،  ترمیم بھی غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتبار بھی نہیں، 27 ویں ترمیم سے 26 ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے، ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی رکھنا چاہتے تھے۔حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔

Related posts

عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

Mobeera Fatima

حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ رقم اکٹھی کر لی

Mobeera Fatima

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment