Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی ، فائرنگ ، 31 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک ایکواڈورکی جیل میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈورکی مچالا جیل میں صبح کے وقت ہنگامے ہوئے جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، فائرنگ سے  4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنگاموں کے بعد مچالا جیل سے مزید 27 افراد کی لاشیں ملیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام جیل میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ہلاک ہونے والوں کی موت کی وجوہات کے بارے میں مزید پتہ لگایا جائے۔

واضح رہے ایکواڈور کی مچالاجیل میں چند ہفتے قبل بھی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ کئی پولیس افسران کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ ، خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف 16 سال بعد اپیل منظور

Mobeera Fatima

2نئی ٹیموں کی شمولیت نے پی ایس ایل میں نئی روح پھونک دی ،وزیر اعظم

Mobeera Fatima

وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمد و رفت ہو گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment