Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

8 گیندوں پر 8 چھکے ، بھارتی کھلاڑی آکاش کمار نے گیری سوبرز اور روی شاستری کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹر آکاش کمار چودھری نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

آکاش کمار نے رانجی ٹرافی میں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے درمیان میچ میں آٹھ گیندوں پرمسلسل آٹھ چھکے لگا کر عظیم کرکٹرز سر گیری سوبرز اور روی شاستری کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے صرف 11 گیندوں پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

میگھالیہ کی ٹیم 576 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی، تو 25 سالہ آکاش نمبر آٹھ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ ابتدائی چند گیندوں پر دو سنگلز لینے کے بعد، انہوں نے اسپنر لیمار دابی کو ایک اوور میں لگاتار چھ چھکے لگائے۔

Related posts

نسیم شاہ ، عثمان خان اور وہاب ریاض وطن پہنچ گئے

Mobeera Fatima

’’ ایک’’ ہو کر کھیلیں، محسن نقوی، توقعات پر پورا اتروں گا، محمد رضوان

Mobeera Fatima

فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment