Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ڈنمارک ، 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا اعلان

کوپن ہیگن، ڈنمارک کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر بچوں کوآن لائن خطرات، نفسیاتی دباؤ اور غیر مناسب مواد سے محفوظ رکھنا ہے۔

ڈنمارک کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 سال تک کے بچوں کو صرف چند مخصوص اور نگرانی شدہ پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔

حکومتی ترجمان کے مطابق پارلیمان کی اکثریت نے منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اورآئندہ دنوں میں اس پر رسمی ووٹنگ متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین اورتعلیمی ادارے بھی بچوں کے ڈیجیٹل استعمال کی نگرانی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ ایک محفوظ آن لائن ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری

Mobeera Fatima

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

admin

مغربی بنگال کے انتخابات ، مچھلی باورچی خانے سے نکل کر انتخابی مہم تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment