Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے

اسلام آباد، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال سمیت مختلف اہم قومی امورپرمشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزراء کومتعلقہ وزارتوں سے متعلق رپورٹس اورسفارشات کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں توانائی، معیشت، سلامتی اورعوامی فلاح سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بعض حکومتی فیصلوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں کی کارکردگی پراظہارِ رائے بھی دیں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

کشمیری افواہوں پر کان نہ دھریں، ان کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment