Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایلون مسک کیلئے نیا پیکیج منظور، دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے شخص بن گئے

ٹیسلا (Tesla) کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کارپوریٹ تنخواہ کا پیکیج مل گیا۔

ان کی کمپنی کے 75 فیصد شیئر ہولڈرز نے بھاری ووٹوں سے اس پیکج کی منظوری دی جس کے بعد ایلون مسک کی تنخواہ ایک کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں ایلون مسک رقص کرتے اسٹیج پر روبوٹس کے ساتھ پرجوش انداز میں وارد ہوئے، اور کہا کہ “ہم صرف ٹیسلا کا نیا باب نہیں بلکہ پوری ایک نئی کتاب شروع کرنے جا رہے ہیں۔”

یہ تاریخی ووٹ اس وقت آیا ہے جب ایلون مسک، جو پہلے ہی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ٹیسلا کو محض ایک الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی سے مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس کی عالمی طاقت میں بدلنے کے مشن پر ہیں۔

Related posts

امریکا کا جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ ، ایرانی فوج کا بھرپور جواب

Mobeera Fatima

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment