Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

میکسیکو کی صدر کیساتھ نامعلوم شخص کی نازیبا حرکت ، ویڈیو وائرل

میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ حامیوں سے ملاقات کے دوران ایک شخص نے نازیبا حرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی صدر کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ منگل کو پیش آیا  جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

شین بام صدارتی محل کے قریب ایک تقریب کیلیے جا رہی تھیں راستے میں حامیوں سے ہاتھ ملانے کے بعد انہوں نے تصاویر بنوائیں، اس دوران ایک شخص پیچھے سے آیا اور صدر کے کندھے پر ہاتھ رکھا، دوسرے ہاتھ سے ان کے کولہے اور سینے کو چھوا، اور ان کی گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق صدارتی سکیورٹی ٹیم کے ایک اہلکار نے فوری طور پر اُس شخص کو پیچھے ہٹا دیا ، اس شخص کو نشے میں دھت بتایا گیا ہے۔

صدر کلاڈیا شینباوم نے ہجوم میں نازیبا حرکت کا شکار ہونے پر ملک بھر میں جنسی ہراسانی کو جرم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

اگر کوئی عمران خان کیس میں فرق ڈال سکتا ہے، تو وہ ٹرمپ ہیں، قاسم خان

Mobeera Fatima

ابرار کا سن رائزر لیڈز سے معاہدہ، گواسکر کا تعصب کھل کر سامنے آگیا

Mobeera Fatima

اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

Mobeera Fatima

Leave a Comment