Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

لہسن کن کے لیے مفید اور کن کے لیے نقصان دہ؟ طبی تحقیق

امریکی ادارہ نیشنل سینٹر فار کمپلیمنٹری اینڈ انٹیگریٹو ہیلتھ  (NCCIH) کی تازہ ترین تحقیق میں سامنا آیا ہے کہ لہسن  بعض امراض، خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں مفید ثابت ہو سکتا ہے، تاہم اس کا استعمال ہر شخص کے لیے موزوں نہیں۔

ادارے کے مطابق لہسن کے سپلیمینٹس ایسے مریضوں میں بلڈ پریشر کو اوسطاً 5 سے 8 ملی میٹر تک کم کر سکتے ہیں جنہیں پہلے سے ہائی بلڈ پریشر ہو۔ یہ کمی دل کی بیماری کے خطرات میں کمی لانے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق لہسن خون میں موجود خراب کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں معمولی مدد دیتا ہے، اگرچہ اس کے نتائج ہر فرد میں مختلف ہو سکتے ہیں، اس میں موجود قدرتی مرکبات دل کی شریانوں میں چربی جمنے کے عمل کو سست کرتے ہیں، جس سے شریانوں میں رکاوٹ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لہسن میں موجود الیسن جیسے اجزا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور اینٹی بیکٹیریل و اینٹی وائرل خصوصیات رکھتے ہیں۔

Related posts

لاہور میں منکی پاکس کے تین نئے کیسز رپورٹ

Mobeera Fatima

دفتر میں نیند آنے کی 8 وجوہات اور فوری حل

Mobeera Fatima

انڈے کے خول: پودوں کی بہتر نشوونما کا قدرتی اور مؤثر ذریعہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment