Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

انتہا پسند بھارت میں خاتون صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں

معروف بھارتی صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگار رعنا ایوب اور ان کے والد کو نامعلوم نمبر سے قتل اور حملے کی سنگین دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں۔

بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صحافی اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کمیٹی کے بھارت میں نمائندے کُنل ماجمدار نے کہا کہ “رعنا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ حکام کو چاہیے کہ فوری طور پر ان افراد کی شناخت کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ ملک کے صحافی خوف اور دھمکی کے بغیر اپنا کام کر سکیں۔”

Related posts

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

Mobeera Fatima

ابو ظبی نے سمندر کی صفائی میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع ، ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل

Mobeera Fatima

Leave a Comment