Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ،63 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار ہفتے کے دوسرے دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 163 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی ، مارکیٹ میں 32 ارب ، 54 کروڑ، 86 لاکھ  ،39 ہزار 881 روپے مالیت کے 35 کروڑ 29 لاکھ 97 ہزار 728 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالرسستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل

admin

وزیر داخلہ اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

admin

ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی، مصدق ملک

Mobeera Fatima

Leave a Comment