Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

سیشن کورٹ لاہور میں مصنف خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی۔

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ڈیوٹی جج نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو عدالت نے خلیل الرحمان قمر khalil ur rehman qamar کی مبینہ ویڈیو کیس میں ضمانت خارج کرنے کی درخواست کا دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم پردرج مقدمے کی دفعات ناقابل ضمانت ہیں، اس لئے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے،ضمانت ملزم کاقانونی حق سمجھاجاتاہے لیکن ناقابل ضمانت جرائم ملزم کا حق نہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض ویڈیو بنائی گئی، اس قسم کے مقدمے میں سائبرکرائم کومعمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔

Related posts

آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت

Mobeera Fatima

20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

Mobeera Fatima

انسانیت کے معاملات پر سیاست کرنا نامناسب ہے ، میئر کراچی

Mobeera Fatima

Leave a Comment