Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چودھری شجاعت حسین نے ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے اقدامات کو سراہا۔

Related posts

فیصل آباد اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا

Mobeera Fatima

روشن گھرانہ پروگرام: صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment