Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ایمرجنگ ایشیا کپ میں ایک بار پھر مقابلے کیلئے تیار

روایت حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں نومبر میں ایک بار پھر ایمرجنگ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے،  ایمرجنگ کپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہو گا۔ ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی  طورپر 15 میچز ہوں گے۔

ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related posts

پاک نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا آخری میچ کل کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 10، میچز ری شیڈولنگ، آئندہ 24 گھنٹے میں فیصلہ کیے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment