Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم شہباز کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر ایردوان کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ (Republic Day of Turkiye) کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ایردوان کی جرات مند اور متحرک قیادت میں ترکیہ کی تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ان کے ترقی کے سفر میں ہمیشہ کے لیے ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات بھائی چارے، ایمان اور تاریخ کے ایسے رشتوں میں بندھے ہیں جو جغرافیہ اور وقت سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، اور پاکستان ترکیہ کے ساتھ مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں پائیدار اور وسیع تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

Related posts

جناح ہائوس حملہ کیس ، پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا

Mobeera Fatima

پوری قومی کرکٹ ٹیم سفارشی ہے، حنیف عباسی کا الزام

admin

ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment