Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 18 ہلاک، 12 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا

لیبیا کے ساحلِ سرمان کے قریب تارکینِ وطن کی ایک لکڑی کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 90 افراد کو بچا لیا گیا جن میں 12 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت (IOM) کے مطابق کشتی روانگی کے چند گھنٹوں بعد ہی تیز لہروں کے باعث الٹ گئی۔

بچ جانے والوں میں 29 سوڈانی مرد، ایک سوڈانی خاتون اور ایک بچہ، 18 بنگلہ دیشی مرد، 12 پاکستانی مرد اور 3 صومالی شہری شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی قومیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

آئی او ایم نے اسے “بحیرہ روم کے خطرناک ترین راستے” پر پیش آنے والا ایک اور المناک واقعہ قرار دیا، جو شمالی افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی جانیں نگل رہا ہے۔

ادارے کے مطابق رواں سال اب تک 1,046 افراد اس راستے پر ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں 527 اموات لیبیا کے ساحل کے قریب رپورٹ ہوئیں۔

گزشتہ ہفتے تیونس کے قریب ایک اور کشتی حادثے میں 40 افریقی تارکین وطن جاں بحق ہوئے تھے۔

Related posts

اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

ایران کی فوج ختم ہو گئی ہے ،دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان ، امریکا کا ایران پر محدود حملوں پر بھی غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment