Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کے مطالبات پر افغان طالبان کا غیر حوصلہ افزا جواب ، استنبول مذاکرات تعطل کا شکار

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرے دور میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں۔ دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے کنٹرول کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ سے رابطہ کر کے انہی کے احکامات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے تاہم کابل انتظامیہ سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں آ رہا جس سے تعطل پیدا ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد نے بارہا یہ نکتہ واضح کیا ہے کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا سب کے مفاد میں ہے جبکہ میزبان ممالک نے بھی افغان وفد کو یہ بات سمجھائی ہے۔

Related posts

ناکامی سے خدمت تک: عرفان مسعود کا متاثر کن سفر اور سندھ مشن

Mobeera Fatima

سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئی پابندیاں نافذ

Mobeera Fatima

وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment