Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شہری کو نورجہاں کا گانا سننا مہنگا پڑ گیا

پھول نگر میں شہری کو نورجہاں کا اونچی آواز میں گانا سننا مہنگا پڑ گیا۔

ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں پولیس نے دکان میں اونچی آواز میں ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سننے پر دکاندار کو گرفتار کرکے پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ صدر پتوکی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پھول نگر کے ایک بازار میں دکاندار اپنی دکان میں بلند آواز میں مرحوم گلوکارہ نورجہاں کا گانا ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں اونچی آواز میں چلا رہا ہے۔

دکاندار کے اس عمل سے شہریوں اور راہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس شکایت پر موقع پر پہنچ گئی اور دکاندار کو ساؤنڈ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔

Related posts

بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی تیاری، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

Mobeera Fatima

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment