Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کو قید کی سزا؛ تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی میں ایک عدالت نے آئی فون اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سال سخت قید کی سزا کیساتھ ساتھ اس کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا

ملزم ظہور پر 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ملزم دبئی سے قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا ۔

کیس پر فیصلہ  انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت کی جج شبانہ رسالت نے سنایا۔

ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ظہور کو 6 سال سخت قید کی سزا سنا دی۔

اس کے علاوہ عدالت نے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ بھی ضبط کرنے کا آرڈر جاری کیا۔

ملزم کے قبضہ سے 60 ڈبا بند آئی فون بارآمد ہوئے تھے جو کو عدالت نے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

Related posts

گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے سب سے تیز اور بہترین فونز

Mobeera Fatima

ایلون مسک کا خواب ایک بار پھر چکنا چور، اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام

Mobeera Fatima

مستقبل کی بیماریوں کی شناخت کے لیے اے آئی ماڈل تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment