Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت نے کابل میں اپنا سفارتحانہ بحال کر دیا

بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیئرز (charge d’ affair ) مقرر کرے گا ، پھر سفیر تعینات کریگا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارتکار نئی دہلی بھیجے گی۔

بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سفارتخانہ بند کر دیا تھا تاہم جون 2022ء میں سکیورٹی یقین دہانیوں کے بعد کابل میں ایک تکنیکی مشن فعال کیا تھا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی ہمدردی کی امداد اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں بھارت کے کردار کو مزید فروغ دے گا، جو افغان معاشرے کی ترجیحات اور امنگوں کے مطابق ہو گا۔

Related posts

ایرانی صدر کی وفات، اقوامِ متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل کی تنقید

admin

تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

ایک سال میں 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں، رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment