وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) October 21, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں پرانی اورناقص ہیں، جو خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک کے مترادف ہے۔
