Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری

پاکستان میں تاریخی نجکاری کو عالمی اعتماد کی بحالی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے، یو اے ای uae کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے پانچ ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔

آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 1300 سے زائد ذیلی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہے، آئی ایچ سی کا اہم منصوبہ بینک کو جدید، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے۔

کمپنی کے ترجیحی منصوبوں میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی معیار کے نظام کا فروغ شامل ہے، آئی ایچ سی کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ پاکستان میں کان کنی اور توانائی کے منصوبوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے بڑھ گئی

admin

حکومت کی موثر معاشی پالیسیاں، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف

Mobeera Fatima

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 8 ارب ڈالر بیرونی قرضہ ادا کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment