Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فنڈز ختم، مہم بند؟ عالمی ادارہ صحت کی خطرناک وارننگ سامنے آگئی

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ فنڈز کی شدید کمی کے باعث دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ادارے کے مطابق پولیو کے خلاف عالمی مہم گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر برائے پولیو خاتمہ جمال احمد نے کہا کہ فنڈز میں نمایاں کمی کا مطلب ہے کہ بعض اہم سرگرمیاں سرے سے انجام نہیں دی جا سکیں گی۔

ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی امداد میں کمی ہے، خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے عطیات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فنڈز کی قلت کے باعث پولیو کے خطرناک علاقوں میں ویکسینیشن اور نگرانی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جبکہ کم خطرے والے علاقوں میں مہم محدود یا معطل کی جا سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اگر مالی امداد میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو گزشتہ کئی دہائیوں کی محنت ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

Related posts

خیبرپختونخواکے عوام کیلئے ہرشخص کےساتھ بیٹھوں گا،سہیل آفریدی

Mobeera Fatima

چیف جسٹس چیمبر ورک پر چلے گئے ، جسٹس منصور کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل

Mobeera Fatima

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال اور دورہ امریکا پر بریفنگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment