Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ملکی و عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام

ملکی و عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت gold price میں 12 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آج مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

10 گرام سونے کے نرخ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4235 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمت 5261 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سونے کے نرخ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے، جس کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی اور آج قیمتوں میں استحکام رہا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سونے کی برآمدات اور درآمدات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment