Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

مردوں کا دماغ خواتین سے زیادہ تیزی سے کمزور ہوتا ہے، نئی تحقیق

ناروے کی اوسلو یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں کا دماغ عمر کے ساتھ خواتین کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے سکڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق میں 4 ہزار 700 سے زائد شرکاء کے دماغی اسکینز کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ مردوں کے دماغ میں خلیاتی کمی اور حجم میں کمی کی رفتار خواتین کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، جبکہ خواتین کے دماغ کا سفید اور خاکستری مادہ مردوں کے مقابلے میں آہستہ آہستہ سکڑتا ہے.

ماہرین کے مطابق یہ فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عمر رسیدگی کے دوران مرد و خواتین کے دماغ مختلف حیاتیاتی عمل سے گزرتے ہیں اور مردوں کے دماغ میں خلیاتی کمی کی شرح خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ پائی جاتی ہے.

تحقیق کے مطابق عمر کے ساتھ انسانی دماغ کا سکڑنا ایک قدرتی عمل ہے، تاہم جن افراد میں الزائمر یا یادداشت سے متعلق بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان کے دماغ کا حجم عام افراد کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوتا ہے۔

Related posts

یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے نئی اپڈیٹس کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

غیر ملکی ای کامرس پلیٹ فارمز پر کڑی نگرانی، ٹیمو اور شین زیرِ جائزہ

Mobeera Fatima

ٹویوٹا نے فورچیونر کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment