Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کیمبرج یونیورسٹی نے انسانی خون کے خلیات پیدا کرنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا

یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے انسانی اسٹیم سیلز استعمال کرتے ہوئے خون کے خلیات پیدا کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے، جو انسانی جنین میں قدرتی عمل کی نقل کرتا ہے۔

بین الاقوامی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق اس دریافت سے نہ صرف خون کی بیماریوں جیسے لیوکیمیا کی تحقیق ممکن ہوگی بلکہ مستقبل میں خون کے اسٹیم سیلز کو ٹرانسپلانٹ کے لیے طویل مدت تک تیار کیا جا سکتا ہے۔

ان اسٹیم سیلز کو ہیماٹوپائٹک اسٹیم سیلز بھی کہا جاتا ہے، یہ ابتدائی خلیات ہیں جو کسی بھی قسم کے خون کے خلیے میں تبدیل ہو سکتے ہیں، جن میں سرخ خلیات شامل ہیں جو آکسیجن لے جاتے ہیں اور سفید خلیات جو مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہیں۔

سینئر مصنف پروفیسر عظیم سرانی نے کہا کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، مگر لیبارٹری میں انسانی خون کے خلیات پیدا کرنا مستقبل کی ری جنریٹو تھراپیز کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو مریض کے اپنے خلیات سے نقصان شدہ ٹشوز کی مرمت کر سکتی ہیں۔

Related posts

جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 110 ارب روپے کی اضافی وصولی

Mobeera Fatima

حکومت نے ترمیم کیلئے 11 ووٹ خرید لئے تھے ، حصہ نہ لیتے تو بہت گندا مسودہ آتا ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

کالعدم ایکشن کمیٹی مسلح جتھہ بن چکی ، شرپسندوں کیساتھ رعایت نہیں برتیں گے، ترجمان آزاد کشمیر پولیس

Mobeera Fatima

Leave a Comment