Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری عام، 9.9 ملین افراد متاثر

پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری (آسٹیوپروسس) ایک بڑھتا ہوا اور نظرانداز شدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ملک میں تقریباً 9.9 ملین افراد اس بیماری کا شکار ہیں، جن میں سے 7.2 ملین خواتین ہیں۔

20 اکتوبر کو دنیا بھر میں ہڈیوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، تاکہ ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کے مسائل پر توجہ دلائی جا سکے۔

جرنل آف دی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق کے مطابق ملک میں حاملہ خواتین اور بچوں میں وٹامن ڈی 3 کی کمی عام ہے اور یہ کمی غیر متحرک طرز زندگی اور متعدد حمل اس مسئلے کو بڑھا رہے ہیں، جس سے 2050 تک ہڈیوں کے مسائل سے متاثرہ افراد کی تعداد 12.01 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیم کی افزودگی، سورج کی روشنی سے استفادہ اور جسمانی سرگرمی جیسے اقدامات بیماری کے اثرات کم کر سکتے ہیں۔

Related posts

پاکستان کے 5 مشہور و نمایاں مشروبات

Mobeera Fatima

موسم گرما کا پھل فالسہ، بلڈ پریشر، شوگر اور وزن کم کرنے میں معاون

admin

میو اسپتال میں روبوٹک سرجریز شروع کروانے کیلئے محکمہ صحت کو پی سی ون ارسال

admin

Leave a Comment