Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں ، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینرز پہنچا دیئے گئے

گزشتہ 9 دنوں سے بند طورخم بارڈر کی تجارتی راہداری کھولنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایک نجی چینل نے کسٹم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ 9 روز قبل ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی جسے اب کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینرز طورخم ٹرمینل پہنچا دیئے گئے ہیں ، کسٹم حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تناؤ کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

افغانستان جانے والے پھل، سبزی اور دیگر اشیاء سے بھری درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں موجود تھیں جبکہ شمالی وزیرستان سے غلام خان ، جنوبی وزیرستان سے انگور اڈہ  جبکہ خرلاچی اور چمن سرحد کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

Related posts

اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Mobeera Fatima

پاکستان میں دیوالی کی رونقیں، صدر، وزیراعظم کی ہندو برادری کو مبارکباد

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

admin

Leave a Comment