Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وجوہات بھی سامنے آ گئیں

اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ٹماٹر مہنگے ہو گئے۔

لاہور میں سنگھ پورہ سبزی منڈی میں 5 کلو ٹماٹر 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، منڈی میں ہی پرچون پر ٹماٹر 450 روپے فی کلو وصولی کی جا رہی ہے۔

لاہور میں عام بازاروں میں فی کلو ٹماٹر500 روپے سے 525 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فی کلو ٹماٹر tomato   کی قیمت  175 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پشاورمیں سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو ٹماٹر کی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے، پشاور سبزی منڈی میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، عام مارکیٹ میں فی کلو ٹماٹر 600 سے 630 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملتان میں مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 170 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، منڈی میں ٹماٹر 280 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، عام مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

سیالکوٹ میں ٹماٹر 700روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ میں ٹماٹر کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں ، تاریخ معاف نہیں کریگی ، جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

Mobeera Fatima

آٹا سستا ہونے کے تناسب سے روٹی کی قیمت کم کی جائے ، مریم نواز

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا اگلے سال 121 ارب ، 75 کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment