Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پچز بارے اہم فیصلہ، حکمت عملی تیار

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز سے متعلق ہدایات دے دی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر اسٹرنتھ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ان ٹریکس سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باؤلرز خصوصاً اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، اس لئے بڑے رنز کے لئے پچز تیار نہیں کی جائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز ( pakistan vs south africa ) کے لئے پاکستانی اسکواڈ پر مشاورت بھی کی جا رہی ہے، ٹیم میں اضافی اسپنر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق بابراعظم، نسیم شاہ سمیت تمام اسپیشلسٹ کھلاڑی زیر غور ہیں اگر ٹیم کو کسی کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو اسے موقع دیا جائے گا۔

ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آخری مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، آئندہ میچز کے لئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن اسکواڈ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related posts

سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا

Mobeera Fatima

انڈر 19 ایشیا کپ میں شکست پر بھارتی بورڈ کا ٹیم سے تحقیقات کا فیصلہ

Mobeera Fatima

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment