Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستانی فضائی حدود کے کچھ روٹ مخصوص دورانیے کیلئے بند کر دیے گئے

آپریشنل وجوہات کے باعث پاکستانی فضائی حدود کے کچھ روٹ مخصوص دورانیے کیلئے بند کر دیے گئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے مخصوص ڈومیسٹک روٹس دستیاب نہیں ہوں گے۔

جاری کئے گئے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ائیر مین کو مخصوص بلندی تک پرواز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، متبادل روٹس بھی دے دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فضائی روٹ آج 15 اکتوبر شام ساڑھے سات بجے سے اگلے روز رات ساڑھے نو تک بند رہیں گے، ایوی ایشن CAA ذرائع کے مطابق روٹس کے کچھ حصوں کی بندش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا۔

Related posts

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

Mobeera Fatima

کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

admin

Leave a Comment