Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف ، پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کی دستیابی معلوم کرنیکا حکم دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔

نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔

عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آج ایک بجے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست اسپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان اسمبلی نے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔

حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار وکیل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوایا، درخواست گزار کے مطابق سہیل آفریدی 13 اکتوبر کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کے دیگر ارکان نے بھی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Related posts

ٹریک بحال نہ ہو سکی ، فیصل آباد ، لاہور ریلوے سروس بدستور بند

Mobeera Fatima

جویریہ سعود کے بچوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

admin

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان اور شاہ محمود کو ویڈیو لنک پر پیش کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment