Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جنگیں رکوانے میں ماہر ہوں ، پاک افغان کشیدگی ختم کرنیکی کوشش کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو گئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائیگا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کوٹوماہاک میزائل بھیج سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہو گا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں، پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے میں پہلے اسرائیل جائیں گے، جہاں وہ پارلیمنٹ سے خطاب اور اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریںگے۔

Related posts

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے

Mobeera Fatima

جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ، اللہ نے ان سے نعمتیں چھین لیں ، خطبہ حج

Mobeera Fatima

امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 12 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment