Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان ، انڈیکس نے مزید تین حدیں کھو دیں ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 2972 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار126 پوائنٹس پر آ گیا۔ منفی کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 63 ہزار ، 98 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بازارِ حصص میں 6.78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 274 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 749 ارب روپے کم ہو کر 18910 ارب روپے رہی۔

Related posts

سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر پھر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment