Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

برطانیہ کے خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے کم ہو کر 62 ڈالر 77 سینٹ کی سطح پر آ گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.76 فیصد کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 56 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے 58 ڈالر 95 سینٹ کی سطح پر آ گئی۔

عالمی ماہرین کا کہناہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں کمی اور مارکیٹ کے عدم استحکام کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ہر پندرہ دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment