Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور چھوڑ دیا ، ڈیرہ اسماعیل خان روانہ

علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے۔

علی امین گنڈاپور نے روانگی سے پہلے پارٹی ورکرز اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔ جس کے بعد اپنے پرسنل سٹاف کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

واضح رہے علی امین گنڈاپور نے دو دن قبل وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا تھا۔

مستعفی ہوتے وقت علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق عہدہ واپس کر رہا ہوں جبکہ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی کہہ دے تو دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کی پیشکش قبول نہیں کروں گا۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کو رہا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑیگا، عوام اور ملک کا سوچیں، عارف علوی

admin

اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 700 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment