بھارتی کرکٹر پرتھوی شا ایک ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ہوش کھو بیٹھے۔
پرتھوی آؤٹ ہوئے تو انہیں باؤلر نے پویلین جانے کا اشارہ کیا، جس پر وہ باؤلر کے اس انداز کو برا منا گئے اور غصے میں آ گئے اور بیٹ سے اسے مارنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ پرتھوی شا ( prithvi shaw ) اور تنازعہ کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تنازعے اور پرتھوی شاہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے ایسا ہی کچھ ایک ڈومیسٹک میچ میں ہوا۔
وہ بھارت کی جانب سے کئی میچوں میں اوپننگ کرچکے ہیں اور ایک بار پھر وہ ٹیم میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں، پرتھوی کا نیا تنازعہ مہاراشٹر اور ممبئی کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔
پرتھوی مہارا شٹر کی جانب سے کھیل رہے تھے وہ 181 رنز پر پہنچے تو آؤٹ ہو گئے، وہ اسپنر مشیر خان کی ایک گیند پر کلین سویپ کرنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
