Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ

کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کی کاشت کے بارے میں محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ زراعت نے کہا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔

Related posts

ملکی تاریخ میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا الزام، عمر ایوب اور علیمہ خان طلب

Mobeera Fatima

بشریٰ بی بی کی تین عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment